
گھریلو جھگڑا بیوی قتل، خاوند فرار
پھول نگر کے نواحی بلھے شاہ روڈ پر خاوند نے روٹھی ہوئی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق ۔مقتولہ (ت) بی بی 20 روز قبل اپنے خاوند سے ناراض ہو کر برکت ٹاؤن میں واقع اپنے بھائی لطیف کے گھر آگئی گزشتہ روز اس کے خاوند منیر نے فون کرکے اسے قریبی کھیتوں کے پاس بلایا اور اس سے گالم گلوج اور بدتمیزی شروع کر دی منع کرنے پر طیش میں آ کر ملزم نے فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہو گیا فائرنگ کی زد میں آ کر خاتون شدید زخمی ہو گئی اور زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے جاں بحق ہو گئی واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سٹی پھول نگر موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا پولیس نے مقتولہ کے بھائی لطیف کی درخواست پر ملزم اور اس کے نامعلوم ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ۔
محمد صابر نمائندہ مشرق اردو پھول نگر

