Site icon MASHRIQ URDU

گوجرانوالہ: 4 منشیات سمگلر مقابلے میں ہلاک

میانوانی قتل

فائل فوٹو

4 منشیات سمگلر مقابلے میں ہلاک ہو گئے

 

کوٹلی گل محمد میں اینٹی نارکوٹکس فورس اور منشیات سمگلرز میں فائرنگ کا تبادلہ 4 منشیات اسمگلر مارے گئے۔ اس حوالے سے پولیس نے کہا ہے کہ  فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہ گیر جاں بحق اور خاتون بھی زخمی ہوئی ہے۔

گوجرانوالہ سے انسانی سمگلر گرفتار

پولیس کا کہنا تھا کہ مارے گئے منشیات اسمگلروں کا تعلق ضلع خیبر سے ہے، اینٹی نارکوٹکس فورس لاہور کی ٹیم شیخوپورہ سے ملزمان کا تعاقب کر رہی تھی۔

گوجرانوالہ: سمگلر ہلاک

پولیس کے مطابق کار سوار ملزمان شیخوپورہ سے گوجرانوالہ کی حدود میں داخل ہوئے تھے، ہلاک ملزمان سے بڑی مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

Exit mobile version