گوجرانوالہ: حوالات سے 5 ملزمان فرار
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان حوالات توڑ کر تھانے کی چھت پر پہنچے اور چھت سے دیوار کے باہر لگے درخت کے ذریعے نیچے اتر گئے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
گوجرانوالہ: حوالات توڑ کر
ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن واقعے کی انکوائری کریں گے، غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

