Site icon MASHRIQ URDU

گنڈاپور سے PTI کے پی صدارت واپس

825054 72702408 1

گنڈاپور سے PTI کے پی صدارت واپس

عمران خان نے جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کا صدر مقرر کر دیا۔

پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو جنید اکبر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کو پنجاب میں پارٹی کی تشکیل نو کے لیے مشاورت کی ہدایت کی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کے پی میں کرپشن کے معاملات پر تحفظات کا اظہار کیا، انہوں نے علی امین کو پیغام دیا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی سیاست سے باہر نکلیں۔

فوٹو سیشن کیلئے نہیں بیٹھ سکتے: بیرسٹر گوہر

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے جنید اکبر اور عاطف خان سے کافی دیر تک گفتگو کی انہوں نے کے پی میں جنید اکبر کو پارٹی معاملات درست کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

Exit mobile version