Site icon MASHRIQ URDU

گنڈاپور:ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری معطل

825054 72702408

مشرق اردو،علی امین گنڈا پور

عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری حسن ابدال میں درج مقدمے میں جاری کیے تھے۔ اس حوالے سے علی امین گنڈاپور کے وکیل محمد فیصل ملک کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈاپور کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور کی ہے۔

علی امین گنڈاپور کے وکیل نے پشاور ہائی کورٹ کا حکم نامہ بھی عدالت میں جمع کرایا۔

علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

جس پر عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری معطل کر دیے۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی منسوخ کر دی۔

Exit mobile version