
گندم کی پیداوار 39 لاکھ ٹن کم رکھنے کی تجویز

وزارت فوڈ سیکیورٹی کے اعلامیہ کے مطابق حالیہ سال گندم کی پیداواری ہدف حاصل نہیں ہوئی، گنے کی پیداوار میں 5.9 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ چاول کی پیداوار میں2.7 فیصد اضافے کا امکان ہے، ریبع کی فصل کیلئے پانی کی دستیابی اطمینان بخش ہے۔
شدید سردی سے متعلق سوشل میڈیا افواہیں بے بنیاد قرار دے دی گئیں۔ وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر نے کہا کسانوں کو منصفانہ قیمت، معیاری بیج اور قرضوں کی سہولت حکومت کی ترجیح ہے۔
