گرینڈ ہیلتھ الائنس ہڑتال، مریض بے حال
ٹیچنگ ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور کے ساتھ ان ڈور میں بھی ہڑتال ہے۔ ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہڑتال کےباعث مریض شدید پریشان ہیں۔ ہڑتال کی وجہ سےمعمول کے سینکڑوں آپریشن بھی ملتوی کر دیئے گئے۔ ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملہ او پی ڈیز سے غائب ہے۔ ہسپتالوں کی انتظامیہ پولیس کی مدد سے او پی ڈیز چلانے کیلئے کوشاں ہیں۔