کےفور منصوبہ: اربوں کی بےضابطگیاں، رپورٹ جاری
رپورٹ کے مطابق پمپنگ سٹیشن کے لیے 5 سے 7 ارب روپے سے زائد کے 2 ٹھیکے دیے گئے، جن میں سے ایک ٹھیکا نجی کمپنی کو 15 ارب 39 کروڑ روپےکی لاگت پر دیا گیا، جس کا تخمینہ 10 ارب 24 کروڑ روپے تھا۔
رپورٹ کے مطابق نجی کمپنی کو دوسرا ٹھیکا 15 ارب 84 کروڑ روپے میں دیا گیا، جس کا تخمینہ 8 ارب 94 کروڑ روپے تھا۔
کےفور منصوبہ
آڈٹ رپورٹ کے مطابق دونوں بولیوں کی قیمتیں انجینئر کی تخمینہ لاگت، پی سی ون منظوری سے زیادہ تھیں۔ بولیوں کو مسترد کیا جانا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ ٹھیکے غیر منصفانہ، بلا جواز تھے، پیپرا رولز کے تحت مسترد کیے جانے چاہیے تھے۔