Site icon MASHRIQ URDU

کینیڈا کا ٹیکس لگنے پر جوابی ردعمل

383496 2415983 updates e1738481746220

کینیڈا کا ٹیکس لگنے پر جوابی ردعمل کینیڈا نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی جنگ چھڑ گئی، دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر بھاری ٹیرف عائد کیا ہے۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے خطاب میں امریکا پر 25 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا اپنا دفاع کرنا جانتا ہے، اور وہ ہر صورت اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ کینیڈا اور میکسیکو امریکی ٹیرف کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کررہے ہیں۔

کینیڈین وزیراعظم نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ مقامی اشیاء خریدیں اور چھٹیاں بھی اپنے ملک میں گزاریں۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف لاگو کیے ہیں۔

چین،کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف لاگو کردیے

ٹرمپ نے کینیڈین حکام کو آگاہ کیا کہ برآمد کیے جانیوالے سامان پر منگل سے 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے، تاہم کینیڈین آئل پر یہ ٹیکس دس فیصد لگایا گیا ہے۔

Exit mobile version