Site icon MASHRIQ URDU

کینال پراجیکٹ: بغیر منظوری نیا منصوبہ شروع نہیں ہو سکتا

402553 491573 updates

مشترکہ مفادات کونسل

کینال پراجیکٹ: بغیر منظوری نیا منصوبہ شروع نہیں ہو سکتا

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 52 واں اجلاس ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مشترکہ مفادات کونسل کی باہمی منظوری کے بغیر کوئی نیا نہر منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گا۔ تمام صوبوں کے درمیان مفاہمت کے بغیر وفاقی حکومت اس سلسلے میں مزید پیشرفت نہیں کرے گی۔ اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں سے مل کر زرعی پالیسی کا روڈ میپ تیار کر رہی ہے۔ حکومت ملک میں آبی وسائل کے انتظامی ڈھانچے کی ترقی کےلیے طویل المدتی متفقہ روڈ میپ تیار کر رہی ہے۔ تمام صوبوں کے پانی کےحقوق 1991 کے پانی کی تقسیم کے معاہدے میں محفوظ ہیں۔ یہ حقوق 2018 کی پانی پالیسی میں فریقین کی رضا مندی کے ساتھ محفوظ کیے گئے ہیں۔ اجلاس  میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبوں کے تحفظات دور کرنے، غذائی و ماحولیاتی سلامتی کو یقینی بنانے کےلیے کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔ کمیٹی میں وفاق اور تمام صوبوں کی نمائندگی ہوگی۔ کمیٹی طویل المدتی زرعی اور صوبوں کی آبی ضروریات کے حل تجویز کرے گی۔ تجویز کیے گئے حل دونوں متفقہ دستاویزات کے مطابق ہوں گے۔

کسی صورت نہریں نہیں بننے دیں گے، مراد علی شاہ

Exit mobile version