Site icon MASHRIQ URDU

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے ہرادیا

12185407433270c

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے ہرادیا

راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹرز نے بابر اعظم کیلئے انکا فیصلہ غلط ثابت کردیا اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز کا ہندسہ بورڈ پر سجادیا۔ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، فن ایلن 53  اور حسن نواز 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ رائیلی روسو 21 اور کوسال مینڈس 35 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا، الزاری جوزف اور سفیان مقیم نے ایک ایک وکٹ لی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹ سے شکست دی

Exit mobile version