Site icon MASHRIQ URDU

کوئٹہ کیجانب مارچ کیا تو اختر مینگل گرفتار،حکومت بلوچستان

Shahid Rind 778x630 1

کوئٹہ کیجانب مارچ کیا تو اختر مینگل گرفتار،حکومت بلوچستان

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے اگر کوئٹہ کیجانب مارچ کیا تو گرفتارکرلئے جائینگے۔ شاہد رند کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے صبح اختر مینگل کو انکی گرفتاری کے ایم پی اوآرڈر کے بارے میں آگاہ کردیا تھا تاہم اخترمینگل نے گرفتاری دینے سے انکار کیا۔ دوسری جانب اختر مینگل نے حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود دھرنا ختم کرنے سے انکار کیا۔ کہا کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، احتجاج جاری رہے گا۔ اختر مینگل نے اعلان کیا کہ اگر آج بھی مطالبات نہ مانے گئے تو ہر صورت کوئٹہ کی جانب مارچ کیا جائے گا۔

اختر مینگل نے کوئٹہ لانگ مارچ کا اعلان کر دیا

Exit mobile version