Site icon MASHRIQ URDU

کوئلہ کان، ریسکیو آپریشن مکمل، تمام لاشیں نکال لی گئیں

1047396 1217076906

کوئلہ کان کن، مشرق اردو

کوئلہ کان، ریسکیو آپریشن مکمل، تمام لاشیں نکال لی گئیں، چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کے مطابق سنجدی کی کوئلہ کان کو ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد سیل کر دیا گیا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ کوئلہ کان کو سیل کر کے تحقیقات کے لیے کورٹ آف انکوائری بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 9 جنوری کو سنجدی کی کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا تھا۔

گیس دھماکے کے بعد کوئلہ کان بیٹھ جانے کی وجہ سے 12 کان کن اندر پھنس گئے تھے۔

Exit mobile version