Site icon MASHRIQ URDU

کنیڈا، امریکی اعلان، ٹیرف ایک ماہ کیلئے موخر

383496 2415983 updates e1738481746220

کنیڈا، امریکی اعلان، ٹیرف ایک ماہ کیلئے موخر

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف التوا میں ڈالنے کا اعلان کینیڈا اور میکسیکو کی جانب سے سرحدوں کی نگرانی سخت کرنے پر کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور جسٹن ٹروڈو کے درمیان ایک ہی روز میں دو بار ٹیلے فونک رابطہ ہوا، جس کے بعد جاری بیان میں کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ کینیڈا پر 25 فیصد ٹیرف کا نفاذ کم سے کم 30 روز کیلیے روک رہے ہیں تاہم وائٹ ہاؤس نے ابھی اس معاملے کی وضاحت نہیں کی ہے۔  کینیڈین وزیراعظم سے پہلے میکیسکو کی صدر کلاڈیا نے بھی کہا تھا کہ امریکی صدر نے ان کے ملک پر عائد ٹیرف ایک ماہ کے لیے التوا میں ڈال دیا ہے۔

میکسیکو کی صدر نے سرحد پر دس ہزار فوجی بھیجنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

Exit mobile version