Site icon MASHRIQ URDU

کل میچ میں سلیکٹرز اور ٹیم نے ناک کٹوا دی: حافظ حمداللّٰہ

362565 3611859 updates 1

کل میچ میں سلیکٹرز اور ٹیم نے ناک کٹوا دی: حافظ حمداللّٰہ

حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز اور ان کے منتخب لڑکوں نے قوم کی ناک کٹوا کر رکھ دی۔

بھارت کے ہاتھوں قومی کرکٹ ٹیم کی شکست پر جے یو آئی رہنما نے کہا ہے کہ بھارت کے سامنے پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ، فیلڈنگ اور بولنگ بری طرح ناکام رہی۔ بیٹسمینوں نے کچھوے کی چال سے اننگ کھیلی، فیلڈروں نے بھی بھارت کا کام آسان کیا۔

حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی سمیت چیئرمین پی سی بی کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔ دبئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم صرف ٹاس ہی جیت سکی۔ لگتا ہے ٹیم 47 نمبر پرچیوں پر چلتی ہے۔

جے یو آئی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ انتخاب میرٹ پر نہ ہونے سے ٹیم دباؤ میں نہیں کھیل سکتی۔ ان کے ہاتھ پاؤں پھولتے ہیں۔

دبئی: سیاسی نعرے، بینرز، پوسٹرز پر پابندی

Exit mobile version