کسی کو مذاکرات کا کوئی نیا ٹاسک نہیں دیا، بیرسٹر سیف
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی نے ملاقات میں کہا کہ ذاتی فائدے اور رہائی کے لیے کسی سے بات چیت نہیں کریں گے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں حکومتی معاملات، دہشتگردی، افغانستان کےامور پر تبادلہ خیال ہوا۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ عمران خان نے وزیر اعلیٰ کو حکومتی معاملات سے متعلق ہدایات دیں۔ عمران خان نے مجھے دہشتگردی اور افغانستان کے مسئلے سے متعلق ہدایات دیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ذاتی فائدے اور رہائی کیلئے کسی سے بھی بات چیت نہیں کریں گے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بھی سٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے ٹاسک دینے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا گیا۔
وفاق کے پی اور بلوچستان میں دہشتگردی کا تماشہ دیکھ رہا ہے: بیرسٹر سیف