Site icon MASHRIQ URDU

کسی صورت نہریں نہیں بننے دیں گے، مراد علی شاہ

news 1708949760 6601

کسی صورت نہریں نہیں بننے دیں گے، مراد علی شاہ

اپنے ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر گارنٹی دینے کے لیے تیار ہوں کہ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی عوام کی طاقت سے نہروں کا منصوبہ بننے نہیں دے گی۔ امید ہے وزیرِ اعظم انصاف سے کام لیں گے۔ وزیرِ اعظم کو بھی نہروں کے معاملے پر نتائج کی سنگینی کا اندازہ ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ جولائی 2024ء سے نہری منصوبے پر کام اور نومبر سے ایکنک میں منظوری رکی ہوئی ہے۔ ہم اس بات پر ناخوش ہیں کہ اب تک اس منصوبے کو ختم کیوں نہیں کیا گیا۔ کہا کہ پیپلز پارٹی اور مظاہرین کا مقصد ایک ہے۔ اگر ہم ناکام ہوئے تو پھر ہم بھی ہر طرح سے احتجاج کریں گے۔

پنجاب: کسانوں کو 110 ارب روپے کے پیکیج دیے، عظمیٰ بخاری

 

Exit mobile version