کسان تباہ و برباد، حکومت جھوٹ پر بضد: خالد کھوکھر
کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے کہا ہے کہ کسان تباہ و برباد ہوگیا ہے اور حکومت سچ بولنے پر تیار نہیں ہے۔
خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا تھا وہ گندم کے کاشتکار کا نقصان ہونے نہیں دیں گی۔ چند لوگوں کو پیکیج دینے سے کاشتکار کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ اس سے قبل خالد کھوکھر نے کہا تھا کہ کاشتکار کا گلا دبا دیا گیا ہے۔ آئندہ سال ہم احتجاجاً کم گندم کاشت کریں گے۔ ہمیں پنجاب حکومت کا پیکج نہیں چاہیے۔
کسان برباد ہوگیا
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ کسی کو احساس ہی نہیں کہ کاشتکار ملک سے کتنی محبت کرتے ہیں، ہم پیکج کو مسترد کرتے ہیں، ہمیں پیکج نہیں چاہیے، آپ نے زراعت کو برباد کر دیا، سیاسی جماعتیں گندم پر سیاست نہ کریں۔
خالد محمود کھوکھر نے کہا تھا کہ کاشتکار بچوں کی تعلیمی ضروریات کیسے پوری کریں، کیا کاشتکار پاکستان کے شہری نہیں؟