Site icon MASHRIQ URDU

کرم میں جرگہ و حکومتی کاوشوں سے حالات معمول پر آ رہے ہیں: علی امین گنڈاپور

825054 72702408

علی امین گنڈا پور نےنجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کرم میں ایمرجنسی کی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے ادویات کی سپلائی جاری ہے۔

اپر کرم کے لیے ایمرجنسی ادویات کی دوسری کھیپ آج صبح 9 بجے روانہ کر دی گئی، ادویات ہیلی کاپٹر کی 2 پروازوں میں پارا چنار پہنچائی جا رہی ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے بتایا کہ لوئر کرم کے لیے ادویات کے 2 ٹرک پہلے ہی روڈ کے ذریعے بھیجے گئے ہیں۔

علی امین گنڈا پور کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں واپسی پر ان مریضوں کو پشاور منتقل کیا جائے گا جن کی حالت زیادہ تشویش ناک ہے۔

Exit mobile version