Site icon MASHRIQ URDU

کرم فریقین میں معاملہ طے کیا، پیغام آیا کون ہوتے ہو مسئلہ حل کرنے والے، فضل الرحمن 

171429208

مولانا فضل الرحمن

کرم فریقین میں معاملہ طے کیا، پیغام آیا کون ہوتے ہو مسئلہ حل کرنے والے، جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فرقوں کو حکومت اور ریاستی ادارے لڑاتے ہیں، الزام کسی اور پر ڈالتے ہیں، ہمارے خون پر ڈالرز کما کر شرم نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ کرم کے دونوں فریقین ہمارے پاس آئے، ہم نے انکے لیے راستہ بنایا تو اگلے دن فسادات شروع ہوگئے، پیغام دیا جاتا ہے کہ آپ کون ہوتے ہیں مسئلے کو ٹھنڈا کرنے والے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جہاں اکثریت قرآن و سنت کے مطابق قانون سازی کی پابند ہو اس جمہوریت کو کفر قرار نہیں دیا جاسکتا۔

حکمرانوں کو پاکستان کی صورتحال کا اندازہ نہیں، محمود اچکزئی

پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تنگ نظر اور جذباتی لوگ حالات کو سمجھے بغیر فتوے بازی کرتے رہتے ہیں، فتوے دینے کیلئے مقامی اور بین الاقوامی حالات کو سمجھنا بھی ضروری ہے۔

Exit mobile version