Site icon MASHRIQ URDU

کراچی: 29 سالہ شخص نیگلیریا سے جاں بحق

کراچی: ضلع وسطی کے رہائشی 29 سالہ شخص نیگلیریا فاؤلری کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق مریض 7 ستمبر سے علامات ظاہر ہونے کے بعد نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھا، اور اس کی حالت بگڑنے پر 11 ستمبر کو اسپتال منتقل کیا گیا اور 29 سال کی عمر میں انتقال کر گیا ۔ مریض نہانے اور پینے کے لیے نلکے کے پانی کا استعمال کرتا تھا۔

محکمۂ صحت سندھ نے کہا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، اور اس سال سندھ میں نیگلیریا کے باعث جاں بحق ہونے والا یہ پانچواں کیس ہے۔

نیگلیریا فاؤلری ایک خوردبین سے ہی دیکھی جانے والی جرثومہ ہے، جو ناک کے ذریعے انسانی دماغ میں داخل ہو کر شدید انفیکشن پیدا کرتا ہے، اور بعض اوقات انسان کی موت کا سبب بن سکتا ہے۔

خیبر پختونخوا:سیکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، 35 دہشتگرد ہلاک،12 جوان شہید

Exit mobile version