
کراچی: گٹر کی صفائی کے دوران 3 افراد جاں بحق

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ صفائی کے لیے مین ہول میں اترنے والے شخص نے مدد کے لیے پکارا جس کے بعد اسے بچانے باپ اور دوسرا بیٹا گئے تاہم وہ بھی جان سے گئے۔ تینوں افراد کو بچانے کیلئے جانے والے شخص کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
علاقہ مکین کے مطابق ڈوبنے والے تینوں افراد کو واٹر کارپوریشن نے صفائی کے لیے بلایا تھا، جو 15ہزار روپے کے عوض صفائی کیلئے گئے، واٹر کارپوریشن کی گاڑیوں میں رسیاں تک نہیں تھیں۔

