Site icon MASHRIQ URDU

کراچی: گلستان جوہر کی رہائشی خاتون کا شوہر اور بچوں پر تشدد کا الزام

60e442eeacf58

پولیس کے مطابق درخواست گزار ثناء کا کہنا ہے کہ شوہر عدنان سے 2 ماہ ہوگئے علیحدگی ہوگئی ہے، خلع کا دعویٰ کیا ہے، اپنے چھوٹے بچوں کےساتھ الگ رہتی ہوں۔

ثناء نے بتایا کہ شوہر اور بڑے بچے واپسی کےلیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ پرسوں شوہر عدنان اور بچوں نے اچانک میرے گھر آکر تشدد کیا۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ شوہر نے چین سے گلا گھونٹا، سر اور چہرے پر مارا، میری ساس، شوہر اور بیٹا سب ملے ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق خاتون کے میڈیکولیگل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج ہوگا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایم ایل او کے بعد ایف آئی آر کی کارروائی مکمل کی جائے گی۔

Exit mobile version