Site icon MASHRIQ URDU

کراچی: کینٹ اسٹیشن پر کیفے بوگی میں آگ

کراچی: کینٹ اسٹیشن پر کیفے بوگی میں آگ،دو بوگیاں جل کر راکھ

واقعے کی اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پا لیا۔

کراچی ریلوے حکام کے مطابق آگ سے دو بوگیاں مکمل طور پر جل گئیں جبکہ مزید دو کو نقصان سے بچا لیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ مذکورہ کینٹین چار بوگیوں پر مشتمل تھی اور تقریباً ایک سال سے غیر فعال تھی۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پاکستان کی جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست

Exit mobile version