کراچی: ٹارگٹ کلنگ بھتا خوری ملوث ملزم گرفتار
پولیس کے مطابق ملزم ساتھیوں کے ہمراہ سیاسی جماعت کے کارکنوں اور لیاری گینگ وار کے کارندوں کے قتل میں ملوث ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم ساتھیوں کے ہمراہ سیکیورٹی فورس کے جوان کے اغوا اور قتل میں بھی ملوث ہے۔
ٹارگٹ کلنگ
پولیس کے مطابق ملزم 2014ء میں ایران کے راستے ترکیہ فرار ہوا اور 2019ء میں وطن پہنچا تھا۔ گرفتار ملزم محمد رزاق سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔