کراچی: سحر و افطار میں گیس کی بندش
شہریوں کا کہنا ہے کہ گارڈن کے علاقے میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے گیس مکمل بند ہے۔ سحری و افطار کے وقت بھی گیس نہیں آتی۔ سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ شکایت باوجود سنوائی نیہں۔
لیاقت آباد، بی ایریا، لیاقت آباد چار نمبر، فیڈرل کیپٹل ایریا، نارتھ ناظم آباد متاثرہ علاقے ہیں۔ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی ون، فائیو ڈی میں بھی گیس کی فراہمی بند ہے۔ کیماڑی کے اطراف میں گیس کی فراہمی معطل ہے۔ سوئی گیس ترجمان نے بندش کی تردید کی ہے۔ کہاکہ 95 فیصد علاقوں میں گیس دی جا رہی ہے، 5 فیصد علاقوں میں شکایات ہیں۔