Site icon MASHRIQ URDU

کراچی: رینجرز و پولیس کی سپر ہائی وے پر کارروائی

1467487 9237580 s updates

کراچی: رینجرز و پولیس کی سپر ہائی وے پر کارروائی

رینجرز کے ترجمان مطابق کارروائی کے دوران ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور ایک پاسپورٹ بھی برآمد کیا گیا۔ ملزمان شہریوں سے موبائل فون اور قیمتی اشیاء کی لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزمان نے چھینے ہوئے موبائل فونز کی خرید و فروخت اور اسلحہ سپلائی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان عادی مجرم ہیں اور ان کے خلاف تھانہ سائٹ سپر ہائی وے میں ایف آئی آر درج ہے۔ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے تھانہ سائٹ پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

کوٹ ادو: موہانہ گینگ کے خلاف کارروائی،4 گرفتار

Exit mobile version