Site icon MASHRIQ URDU

کراچی بار کا اسلام آباد جانے کا اعلان

Karachi Bar

کراچی بار کا اسلام آباد جانے کا اعلان

کراچی بار کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ میں صحافیوں کو بھی ہمارے ساتھ چلنا چاہیے۔

منیر اے ملک نے کہا کہ آج حالات دو ہزار سات سے بھی زیادہ خراب ہیں۔ کل ایک چیف جسٹس کا سوال تھا، آج پوری عدلیہ متاثر ہے۔ وکلاء کی ایک بڑی اکثریت آئینی ترامیم کو بنیادی ڈھانچے کے متضاد سمجھتی ہے۔

علی احمد کرد نے کہا کہ وکلا تحریک چلنے والی ہے۔ ہم آئین کے تحفظ کے لیے نکلیں گے۔

کراچی بار کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ میں صحافیوں کو بھی ہمارے ساتھ چلنا چاہیے۔ کراچی بار کے وکلاء 8 فروری کو اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔

لاہور بار الیکشن:تحریک انصاف حمایت یافتہ مبشر رحمان منتخب

Exit mobile version