Site icon MASHRIQ URDU

کراچی: بارش کا نیا سلسلہ شروع

مختلف
کراچی: بارش کا نیا سلسلہ شروعبارش کا نیا سلسلہ

شارع فیصل، پی ای سی ایچ ایس، گلشن اقبال، صدر، ایئرپورٹ، نرسری اور دیگر علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو گئی۔ گلزار ہجری اسکیم 33، سہراب گوٹھ سپر ہائی وے اور جناح ہسپتال کے اطراف میں بھی بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔

شارع فیصل سمیت کئی اہم سڑکوں سے کل کی بارش کا پانی نکالا جا چکا تھا جبکہ ایف ٹی سی، بلوچ کالونی اور ملیر ہالٹ کے مقام پر بارش کا پانی تاحال موجود ہے۔

لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے سامنے سڑک سے بھی پانی نہیں نکالا جا سکا ہے۔ دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے کہا کہ میرپورخاص، سکھر اور ملحقہ علاقوں میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ مختصر وقت میں 50 سے 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر اور میرپورخاص میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے جبکہ ٹھٹھہ، بدین، جامشورو اور دادو میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

کراچی: 14 گھنٹے گزر گئے، ریڈ زون میں پانی کھڑا ہے

Exit mobile version