Site icon MASHRIQ URDU

کراچی:ملیر میں جنرل اسٹور پر لوٹ مار

کراچی کے علاقے ملیر کورٹ کے قریب واقع ایک جنرل اسٹور میں مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کر ڈالی، جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین مسلح ڈاکو چہرے ڈھانپ کر کراچی دکان میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے واردات کے دوران چہرے ڈھانپ رکھے تھے تاکہ شناخت نہ ہو سکیں، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

ایلون مسک کی پاکستان آمد متوقع

Exit mobile version