
کارکنان 27 ستمبر کو پرامن احتجاج ریکارڈ کروائیں گے, پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر بانی مرکزی رہنما الحاج میاں شاہد حسین نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا
بانی چیئرمین عمران خان کی تینوں بہنوں علیمہ نورین عظمی بی بی ان کے بچوں اور کارکنان اراکین اسمبلی کی ناحق گرفتاریاں گھروں میں توڑ پھوڑ چھاپے اراکین اسمبلی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں
اعلی عدلیہ فوری طور پر نوٹس لے ملک میں جنگل کا قانون نافذ ہے بنیادی انسانی حقوق سلب ہو چکے ہیں ملک میں شریف خاندان اور ان کی اولادوں کی سول ڈکٹیٹر شپ قائم ہو چکی ہے
نون لیگ تحریک انصاف کو کئی دہائیوں سے مسلسل بدترین انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی انہوں نے کہا کہ چادر چار دیواری تقدس پامال کیا جا رہا ہے
پاکستان تحریک انصاف انصاف کے کارکنان پرامن ہے اور 27 ستمبر کو اپنی حقیقی ازادی کے لیے اپنے گھروں سے باہر نکلیں گے یہ ہمارا جمہوری ائینی حق ہے
اس کو کوئی طاقت چھین نہیں سکتی تحریک انصاف ملک میں ائین اور قانون کی حکمرانی قائم کرنے جمہوریت کی بحالی اور بے گناہ جیلوں میں بند قائد تحریک عمران خان دیگر قائدین کارکنان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے
نون لیگ کی حکومت اور پنجاب اسلام اباد پولیس نے ظلم و بربریت کی تمام حدیں کراس کر دی ہیں
حکمران اتنا ظلم کریں جس کا کل وہ حساب دے پائیں تحریک انصاف کو دیوار کے ساتھ لگا دیا گیا ہے
ہمارے حوصلے بلند ہیں انشاءاللہ ہم اپنی پرامن سیاسی جدوجہد کی طرف رواں دواں ہیں کامیابی عمران خان اور پی ٹی ائی کا مقدر بنے گی.
