اسلام آباد
: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے دوران بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا۔

امریکی جریدے بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ پاک فوج کی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ مؤثر اور جدید پلیٹ فارمز کے حصول اور ملکی ٹیکنالوجی کے استعمال پر مرکوز رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی چاہے وہ ملکی ہو یا بیرونی، کے حصول کے لیے تیار ہے، مگر بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان نے کبھی بھی حقائق کو چھپانے یا بدلنے کی کوشش نہیں کی، اور معرکہ حق میں بھارتی فضائیہ کا کوئی بھی طیارہ پاکستانی فائر پاور کے ہاتھ نہیں آیا۔
انٹرویو کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے معرکہ حق میں پاکستانی ہتھیاروں، بشمول چینی ساختہ جدید پلیٹ فارمز کی مؤثر کارکردگی کی توثیق کی۔
بلومبرگ
