Site icon MASHRIQ URDU

ڈکیتی میں استعمال شدہ اسلحہ گھر سے برآمد خاتون انسپیکٹر گرفتار

1464861 9729877 News4 updates

ڈکیتی میں استعمال شدہ اسلحہ گھر سے برآمد خاتون انسپیکٹر گرفتار

لاہور میں واقع لٹن روڈ ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او کو غیر قانونی طور پر 9 ایم ایم پستول گھر پر رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس میں اختیارات کے ناجائز استعمال، کرپشن اور بدانتظامی کے خلاف پالیسی کے تحت خاتون ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی گئی۔ایس ایچ کے خلاف کارروائی ملزم کی نشاندہی پر کی گئی تھی۔ کارروائی کے دوران ایس ایچ او ثانیہ کی رہائش گاہ سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کیا گیا۔ ڈکیتی کی واردات میں ملوث ایک ملزم نے پولیس کے سامنے انکشاف کیا تھا کہ دوران ڈکیتی نائن ایم ایم پستول استعمال کیا تھا جو کہ اب خاتون ایس ایچ او کی غیر قانونی تحویل میں ہے۔ پولیس نے ملزم کے اس دعوے پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او کے گھر پر چھاپہ مارا اور پستول برآمد کر لیا۔ ایس ایچ او ثانیہ کو  ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے حکم پر گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

منشیات فروشوں کی ساتھی ہونے کا الزام،لیڈی سب انسپکٹر معطل

Exit mobile version