محکمہ زراعت کا افسر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
شہدادکوٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمکہ زراعت کے افسر جاں بحق ہوگئے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ اے سیکشن کی حدود میں پیش آیا. جہاں عاشق حسین چانڈیو کو مقامی مسجد کے پاس فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔