ڈاکٹر یاسمین راشد 4 مقدمات میں درخواستِ ضمانت
جج منظر علی گل نے 4 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ جس کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل پیش نہ ہوئے۔ معاون وکیل نے دلائل کے لیے وقت مانگا۔ بتایا کہ شریک ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہیں۔ استدعا کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے تک کارروائی مؤخر کر دی جائے۔ عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل کو دلائل دینے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 17 مارچ تک ملتوی کر دی۔