چینی: قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی
صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن عارف گجر نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم کے نوٹس لینے پر چینی کی تھوک قیمت میں کمی آئی ہے۔ چینی کی قیمت 165 روپے سے نیچے آنے میں چند دن لگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قیمت میں اضافہ ملی بھگت سے ہوا۔ ایکسپورٹ کی غلط اجازت قیمت بڑھنے کی اصل وجہ بنی۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو پر واپس لائی جائے۔