Site icon MASHRIQ URDU

چینی ساختہ J 35-A لڑاکا طیارے پاکستان آنے کو تیار، بھارت پریشان

16349596 6a12cf8775ae10ddfecc758de8166e5f

||Mashriq Urdu|| پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہو گا جو چین سے J 35-A طیارے خریدے گا۔

توقع ہے کہ دو سال میں یہ طیارے پاکستان کی فضائیہ کو سونپ دیئے جائیں گے۔

بھارتی اخبارات کے مطابق ففتھ جنریشن کا یہ طیارہ جب پاکستان کی فضاؤں میں پہنچ جائے گا تو اس سے بھارت کے ساتھ پاکستان کی فضائی قوت کا توازن متاثر ہو گا۔

یاد رہے کہ بھارت نے حال میں فرانس سے جدید ترین ریفل طیارے حاصل کیے ہیں جنہیں ففتھ جنریشن کا طیارہ قرار دیا گیا ہے۔

بھارتی اخبارات نے J 35-A طیارے حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ طیارے پاک فضائیہ کو علاقے میں بالادستی او ر برتری دلائیں گے۔

واضح رہے پاکستان چین کا دوسرے جدید ترین جے 20کو اپنے بیڑے میں شامل کر چکا ہے جسے فرانس ساختہ ریفل کے ہم پلہ تصور کیا جاتا ہے۔

پاکستان چین کے اشتراک سے جدید جے۔17تھنڈر طیارے تیار کررہا ہے جس کی مختلف اقسام پاک فضائیہ میں اس کی ریڑھ کی ہڈی کا درجہ حاصل کر چکے ہیں۔

Exit mobile version