چین:امریکہ جانے والے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری
چینی وزارت ثقافت و سیاحت نے کہا کہ چینی سیاح امریکہ کے سفر میں خطرات کا جائزہ لیں اور سفر میں احتیاط کریں۔
چینی وزارت ثقافت وسیاحت کے مطابق امریکہ سے کشیدہ تجارتی تعلقات اور امریکی داخلی سیکیورٹی صورتحال کے باعث سفری انتباہ جاری کیا گیا۔