چیمپئنز ٹرافی، انگلینڈ کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
کپتان جاس بٹلر کی قیادت میں لاہور پہنچی ہے۔ انگلش ٹیم کا کھلاڑیوں اور اسٹاف سمیت 31 رکنی دستہ براستہ دبئی لاہور آیا ہے۔ ہیڈ کوچ برینڈن میکولم سمیت انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مینجنگ ڈائریکٹر رابرٹ کی بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم اپنے گروپ میچ لاہور اور کراچی میں کھیلے گی۔