Site icon MASHRIQ URDU

چیئرمین کسان اتحاد: اے پی سی میں شرکت و حمایت کا اعلان

485836295 1185391653374811 5890538706935904209 n

چیئرمین کسان اتحاد: اے پی سی میں شرکت و حمایت کا اعلان

لاہور: کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین باٹھ نے امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری کے ساتھ کسانوں کے ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد جاوید قصوری نے کہا کہ کسان اتحاد کے وفد کو منصورہ آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ جماعت اسلامی ماضی کی طرح اب بھی کسانوں کے ایشوز پر اپنی آواز بھرپور طریقے سے بلند کر رہی ہے۔ 7 اپریل کو لاہور میں جماعت اسلامی نے آل پارٹیز کانفرنس رکھی ہے جس میں سیاسی جماعتوں اور کسان تنظیموں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ کسان اتحاد کو بھی ہم نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی ہے جسے انھوں نے قبول کر لیا ہے۔ انشاء اللہ 7 اپریل کی آل پارٹیز کانفرنس میں جماعت اسلامی کسانوں کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مشترکہ لائحہ عمل دے گی۔ انہوں نے کہا جماعت کسانوں کو ریلیف دلانے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کرے گی ۔ پنجاب حکومت کسانوں کا معاشی قتل کر رہی ہے۔ گزشتہ سال بھی اپنی اعلان کی گئی سرکاری قیمت پر کسانوں سے گندم نہیں خریدی تھی اب اس سال بھی یہی ظلم کسانوں پر کیا جا رہا ہے۔ حکومت پنجاب اس سال 4 ہزار روپے فی من گندم کی قیمت مقرر کرے۔ کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین باٹھ نے کسانوں کے ایشوز پر آواز اٹھانے پر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت اور تعاون و حمایت کا یقین دلایا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں پر ظلم کر رہی ہے ۔ کسانوں کو ان کی فصلوں کی جائز قیمت نہیں دی جارہی۔

لاہور: حکومت گندم کی قیمت 4 ہزار مقرر کرئے، جاوید قصوری

Exit mobile version