چوہدری سالک کا پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا نوٹس
اس حوالے سے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔ پاکستان بزنس فورم فرانس نے اس مسئلہ کو وفاقی وزیر کے سامنے اٹھایا تھا۔ چوہدری سالک نے کہا ہے کہ یہ انتہائی نازک مسئلہ ہے۔ معاملے کی فوری انکوائری کی جائے۔ سمندر پار پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں، انہیں ناجائز تنگ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں سے زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔