چنیوٹ: گھر میں آگ لگنے سے 1 شخص جاںبحق
چنیوٹ کی بھٹو کالونی میں گھر میں آگ لگنے سے 1 شخص جانبحق ہو گیا جبکہ 3 افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیم نے گھر میں لگی آگ پر قابو پا لیا ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ گھر میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔