Site icon MASHRIQ URDU

چائلڈ کورٹس بل اتفاق رائے سے منظور

12115425ea14ca3

قومی اسمبلی اجلاس

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں چائلڈ کورٹس کے قیام کا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔ خرم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بل ن لیگ کی رکن اسمبلی نوشین افتخار نے پیش کیا اور کہا کہ بل کے تحت ریپ کے شکار بچوں کےلیے چائلڈ کورٹس کا قیام ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادتی کا شکار بچوں سے بیان اچھے ماحول اور ماہر نفسیات کی موجودگی میں ہوگا، بل سے زیادتی کے مقدمات کا فیصلہ 6 ماہ کے اندر کرنا لازم ہوگا۔

 اپوزیشن کو محبت کا جواب محبت سے دیا جائے گا، وزراء

دوران اجلاس زرتاج گل نے کہا کہ زیادتی کے مجرمان کو سزائیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ وزارت قانون کے نمائند جام اسلم نے بل کی مخالفت کی اور کہا کہ اس طرح کے قوانین پہلے سے موجود ہیں، تاہم کمیٹی نے بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔

Exit mobile version