Site icon MASHRIQ URDU

پی ٹی آئی کا 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

جج صاحب چھٹی پر چلے گئے

پی ٹی آئی کا 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع، سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی نے درخواست وکیل سمیر کھوسہ کے ذریعے دائر کی۔ تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی ہے۔ سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ 26 ویں آئینی ترمیم پر فیصلے تک قائم جوڈیشل کمشین کو ججز تعیناتی سے روکنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 26ویں ترمیم کے تحت ہونے والے تمام اقدامات کالعدم قرار دیے جائیں، پارلیمنٹ آئین کے بنیادی خدوخال کو تبدیل نہیں کر سکتی، عدلیہ کی آزادی آئین کا بنیادی جزو ہے۔

سپریم کورٹ بار کے سیکریٹری نے 26ویں آئینی ترمیم چیلنج کر دی

پی ٹی آئی نے درخواست میں یہ بھی کہا ہے کہ عدلیہ کی آزادی کے خلاف کوئی ترمیم نہیں کی جا سکتی، آئینی ترمیم اختیارات کی تقسیم کے آئینی اصول کے خلاف ہے۔

Exit mobile version