Site icon MASHRIQ URDU

پی ٹی آئی نے 12 اراکین اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا

پی ٹی آئی نے 12 اراکین اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا

پاکستان تحریک انصاف نے وزیرِاعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان سمیت 12 اراکین اسمبلی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی ہے۔

ایڈیشنل سیکریٹری جنرل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان اراکین پر پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی، فارورڈ بلاک بنانے اور ووٹنگ کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے خلاف جانے کے الزامات ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جن اراکین کی رکنیت ختم کی گئی ان میں گلبر خان، شمس الحق لون، راجہ اعظم، عبدالحمید، امجد زیدی، حاجی شاہ بیگ، ثریا زمان اور راجہ ناصر مقپون شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مشتاق احمد، دلشاد بانو اور فضل رحیم کی رکنیت بھی منسوخ کی گئی ہے۔

سابق گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ تمام منحرف اراکین پر پاکستان تحریک انصاف کا نام، جھنڈا اور عہدہ استعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، ورلڈ کپ کوالیفائرز میں نیا ریکارڈ قائم

User Rating: Be the first one !
Exit mobile version