Site icon MASHRIQ URDU

پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات تیار کرلیے

عمران خان کا پولی گراف ٹیسٹ توہین ہے، شیخ وقاص

مشرق اردو، شیخ وقاص اکرم

پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات تیار کرلیے، مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریری مطالبات کل مذاکراتی نشست میں پیش کیے جائیں گے۔  شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہم دو تحریری مطالبات پیش کریں گے، پہلا مطالبہ عمران خان اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا ہے، جبکہ دوسرا مطالبہ 9 مئی، 24 نومبر پر جوڈیشل کمیشن کا قیام ہے۔

بانی سے مشاورت کے بغیر تحریری مطالبات ممکن نہیں، وقاص اکرم

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت کل ہمارے مطالبات پر متفق نہیں ہوتی تو مذاکراتی عمل ختم ہوجائے گا۔

Exit mobile version