Site icon MASHRIQ URDU

پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہے، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار

پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہے، بیرسٹر گوہرپی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار

بیرسٹر گوہر کی پی ٹی آئی مرکزی قیادت کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مذاکرات سے متعلق اسیر رہنماؤں کے خط پر مشاورت کی گئی۔

یہ خط کل شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چودھری، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید نے جیل سے لکھا تھا۔ خط میں پارٹی سے کہا گیا تھا کہ مقتدرہ اور سیاسی حکومت سے مذاکرات ہی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے بھی ہمیشہ کہا کہ مذاکرات معنی خیز ہونے چاہئیں۔

پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار

پی-ٹی-آئی، مشرق اردو

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ کسی کو عدم اعتماد کی تحریک لانے کا شوق ہے تو پورا کر لے، جو عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں ان کے پاس سیٹیں نہیں ہیں، کے پی میں پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت ہے اور رہے گی، مذاکرات کیلئے تیار ہیں تو ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ اسیر رہنماؤں کے مذاکرات کے حوالے سے خط پر غور کیا گیا، عمران خان نے ہمیشہ کہا کہ مذاکرات معنی خیز ہونے چاہئیں، بانیٔ کی جانب سے مذاکرات اور تحریک سمیت تمام حکم پر عمل ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان کے ووٹوں سے ہی منتخب ہو کر یہاں آئے ہیں، آج کے اجلاس سے اتحاد کا پیغام جانا مقصود تھا، جو بھی پلان ہو گا، بانیٔ پی ٹی آئی کے حکم کے بعد ہم اعلان کریں گے۔

بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ عمران خاننے ہمیشہ سے کہا کہ ڈائیلاگ ہونا چاہیے، ان حالات کے بعد ہماری سیٹیں چھین لی گئیں، ہمارے ایم این ایز کے خلاف ریفرنس بھیجے گئے اور سزائیں دلوائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

۔ پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار

انہوں نے کہا کہ جب ہم نے کہا کے پی کے بجٹ کے لیے ملاقات کرنی ہے مگر ملاقات نہیں کروائی گئی، وفاق، سندھ، پنجاب کے بجٹ مشاورت کے لیے ملاقات کی اجازت مانگی جو نہیں کروائی گئی، کے پی حکومت کی ہر حال میں حفاظت کریں گے۔

اس موقع پر جنید اکبر نے کہا کہ آج قومی اسمبلی اور کے پی کی جتنی قیادت تھی وہ اس اجلاس میں شریک ہوئی، ہمارا اختلاف اپنی جگہ مگر عمران خان جب بھی کوئی حکم دیں گے اس پر عمل ہو گا۔

مولانا کا پیغام اڈيالہ جیل تک پہنچ گیا

 

 

 

 

Exit mobile version