Site icon MASHRIQ URDU

پی ٹی آئی اراکین بجٹ کو ووٹ نہیں دیں گے، علی ظفر

پی ٹی آئی اراکین

بیرسٹر علی ظفر

پی ٹی آئی اراکین بجٹ کو ووٹ نہیں دیں گے، علی ظفر

پی-ٹی-آئی، مشرق اردو

اسلام آباد میں سینیٹ اجلاس میں سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ پاکستان بھارت کے خلاف جنگ جیت چکا ہے۔ اب اسرائیل نے ایران کے خلاف جارحیت کی ہے۔ اسرائیل نے ایران میں اہم شخصیات کو شہید کیا، ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا، اسرائیل کا اس طرح ایران پر حملہ کرنا ہمارے لیے وارننگ ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیل نے جاسوسی ٹیکنالوجی اور جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ پاکستان کے خلاف خطرہ ٹلا نہیں ہے، قانونی اور سفارتی جنگ جیتنے کے لیے اتحاد ضروری ہے۔ سیاست کو جمہورریت کی طرح چلنے دیں، اپوزیشن کو اپنا دشمن نہ سمجھیں، پی ٹی آئی پر ظلم بند کرکے معیشت پر دھیان دیں۔

پی ٹی آئی اراکین

انھوں نے کہا ایران کے خلاف جنگ پاکستان کے خلاف جنگ سمجھیں، پچاس فیصد آبادی غربت کی سطح سے نیچے ہے۔ بجٹ میں 42 فیصد نئے ٹیکس لگے ہیں۔ اسرائیل ایران جنگ سے پیٹرول کی قیمت بڑھ گئی ہے، ٹیکس بڑھا کر کہنا کہ جی ڈی پی بڑھے گی، ٹیکس لگا کر گروتھ نہیں ہوسکتی، کاربن ٹیکس عجیب ٹیکس ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایف بی آر نے بار بار کوشش کی اسے پولیس کا اختیار اور گرفتار کر نے کا اختیار دیا جائے، پہلی بار کسی بجٹ میں ایف بی آر کو پولیس کا اختیار دیا گیا ہے، یہ خوف و ہراس پیدا کرنے کا بجٹ ہے، ایف بی آر کو پولیس فورس بنا دیا گیا۔

بجٹ 26-2025:تنخواہ دار کیلئے ریلیف 

Exit mobile version