Site icon MASHRIQ URDU

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری

1459681 1210395 psl10 updates e1744349748206

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری

پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق 17 مئی کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ ہو گا۔ 18 مئی کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں ڈبل ہیڈر مقابلہ ہو گا۔ جس میں ملتان سلطانز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ ہو گا۔ جبکہ شام کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی مدِ مقابل ہوں گے۔ 19 مئی کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ ہو گا۔ 20 مئی کو آرام کا دن رکھا گیا ہے۔ 21 مئی کو پہلا کوالیفائر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔ پہلا ایلیمنیٹر 22 مئی کو جبکہ دوسرا کوالیفائر 23 مئی کو ہو گا۔ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے ٹکٹس کے بارے میں اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پی ایس ایل 10 کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل:16 سے 18 مئی کی تاریخیں زیر غور

Exit mobile version