پی ایس ایل: غیر ملکی کھلاڑیوں کو روکنے کا کہہ دیا گیا، ذرائع
پی ایس ایل انتظامیہ نے فرنچائزز سے رابطہ کیا۔ جو پاک بھارت سیز فائر کے اعلان کے بعد کیا گیا۔ فرنچائزز نے غیر ملکیوں کے ساتھ مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنے کا کہہ دیا ہے اور پیغام دیا گیا ہے کہ ممکن ہے پی ایس ایل کےلیے اسلام آباد میں اکٹھا ہونا پڑے۔ پی ایس ایل انتظامیہ نے سیزن 10 کے باقی میچز کے حوالے سے ہوم ورک شروع کردیا ہے، کوشش ہوگی کہ بقیہ میچز راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہی کرائے جائیں۔